دنیا
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 10 روپے اور ڈیزل 6 روپے مہنگا

حکومت پاکستان نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کیا گیا ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 275.6 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔



